21 جنوری، 2018، 10:47 AM

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف امریکہ کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف امریکہ کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے

امریکی صدر ٹرمپ کےعہدہ صدارت سنبھالنے کے سال مکمل ہونے اور خواتین سے ان کی مبینہ دست درازی کےخلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کےعہدہ صدارت سنبھالنے کے سال مکمل ہونے اور خواتین سے ان کی مبینہ دست درازی کےخلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  واشنگٹن ،نیو یارک ، شکاگو اور لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اور ٹرمپ کے خلاف نعرے لگائے۔

ٹرمپ کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے گزشتہ روز بھی امریکہ کے مختلف شہروں میں لاکھوں لوگ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور امریکی صدر کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

امریکی صدر ٹرمپ اپنے اقتدار کی سالگرہ ہی کیوں نہ منا رہے ہوں مگر ان کے عوام نے اس دن کو یوم احتجاج بنا دیا، واشنگٹن، نیویارک، شکاگو اور لاس اینجلس سمیت ملک گیر احتجاج کے دوران لاکھوں لوگوں خصوصاً خواتین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے لگائے، اس دوران لوگوں نے گلابی کیپس بھی پہنی ہوئی تھیں ، جو ماضی میں خواتین کے ساتھ ان کی مبینہ دست درازیوں کے خلاف احتجاج کا اظہار تھیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر امیرکہ کے ناکام اور بدنام زمانہ صدر کے طور پر پہچآنا جاتا ہے ذرائع کے مطابق ٹرمپ امریکہ کا اصلی چہرہ ہے۔

News ID 1878190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha