مہر خبررساں ایجنسی نے ہندستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے جوہری صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 5 ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کا جدید میزائل " اگنی 5 " زمین سے زمین تک 5 ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے اور اس لحاظ سے اسے ہندوستان کا طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل قرار دیا گیا ہے۔
اگنی 5 میزائل مشرقی ساحل کے قریب خلیج بنگال میں واقع ایک اوڈیشا جزیرے سے چھوڑا گیا۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگنی 5 بیلسٹک میزائل جدید ٹیکنالوجی ، نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔ اس میزائل نے 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ محض 2 منٹ میں طے کرلیا، یہ جوہری مواد لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ