امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی منسوخی کا خیر مقدم

برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر کے دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے بڑے پیمانے پرمظاہروں کے خوف سے دورہ ملتوی کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت  لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر کے دورہ برطانیہ منسوخ کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے بڑے پیمانے پرمظاہروں کے خوف سے دورہ ملتوی کیا۔ اطلاعات کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر کی جانب سے برطانیہ کا دورہ منسوخ کیے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو لندن کے شہریوں کا پیغام مل چکا ہے کہ برطانوی شہری امریکہ اور وہاں کے لوگوں سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن ٹرمپ کے فیصلوں کو اپنے شہر کے اقدار کے خلاف سمجھتے ہیں۔

صادق خان کے مطابق  ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن میں بڑے پیمانے پرمظاہروں کا خوف ہے اس لیے انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کیا  جب کہ اس میں کوئی شک نہیں کیا ان کے یہاں پہنچتے ہی بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آتے ۔انہوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے امریکی صدر کو دورے کی دعوت دینا بڑی غلطی قرار دیا۔

News Code 1877997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =