29 دسمبر، 2017، 10:40 AM

یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کی مجرمانہ بمباری میں 4 افراد شہید

یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کی مجرمانہ بمباری میں 4 افراد شہید

یمن کے نہتے عربوں پر سعود عرب کی گذشتہ تین سال سے مجرمانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کی تازہ ترین مجرمانہ اور وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 4 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سباء کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے نہتے عربوں پر سعود عرب کی گذشتہ تین سال سے مجرمانہ جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کی تازہ ترین مجرمانہ اور وحشیانہ  بمباری کے نتیجے میں 4 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ صعدہ کے بعض علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک عورت اور ایک بچے سمیت 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ یمن کے صوبہ تعز پر سعودی عرب کی حالیہ مجرمانہ بمباری کی نتیجے میں 100 عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ یمن پر سعودی عرب کی بہیمانہ جارحیت پر اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل اور عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی بھی جاری ہے۔

News ID 1877669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha