مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں یمن کے مزید 4 شہری شہید ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے خدیر علاقہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 یمنی شہری شہید ہوگئے۔ شہداء میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں یمن کے مزید 4 شہری شہید ہوگئے ہیں۔
News ID 1879966
آپ کا تبصرہ