25 دسمبر، 2017، 8:38 PM

ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے پاکستان کے 3 فوجی اہلکار ہلاک

ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے پاکستان کے 3 فوجی اہلکار ہلاک

ہندوستانی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے رابطہ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے یہ فائرنگ رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں کی جس سے پاکستانی فوج کا ایک جوان زخمی بھی ہوا ہے۔

News ID 1877602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha