مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد سے تہران کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی اسپیکر نے اسلام آباد میں 6 ملکی پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا تھا ۔ ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے پاکستانی سینیٹ کے سربراہ رضا ربانی اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ ملاقات اور گفتگو بھی کی ، لاریجانی نے اس سفر میں روس، ترکی، افغانستان اور چین کے پارلیمانی رہنماؤں سے بھی دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد سے تہران کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1877598
آپ کا تبصرہ