11 دسمبر، 2017، 8:03 PM

کیلی فورنیا کے جنگلات میں 8 روز سے لگی آگ سے 800 مکانات جل گئے

کیلی فورنیا کے جنگلات میں 8 روز سے لگی آگ سے 800 مکانات جل گئے

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں 8 روز سے لگی آگ 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی ہے اور اس میں 800 مکانات اور عمارتیں جلنے سے دولاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں 8 روز سے لگی آگ 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی ہے اور اس میں 800 مکانات اور عمارتیں جلنے سے دولاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ سے لڑنے میں مصروف ہیں۔ سی این این کے مطابق کیلی فورنیا کی تاریخ کی یہ  پانچویں بڑی آتشزدگی ہے  اور اس آگ کو " تھوماس فائر"  کا نام دیا گیا ہے۔جنوبی کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی یہ آگ 2 لاکھ 30 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے جو کہ امریکی شہروں نیویارک اور بوسٹن کے مشترکہ رقبہ سے بھی زیادہ ہے۔

News ID 1877288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha