مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں تہران میں 31 ویں اسلامی وحدت کانفرنس کا آغازہوگیا ہے۔اس کانفرنس میں اسلامی ممالک کے سیکڑوں سنی اور شیعہ علماء اور دانشور شریک ہیں۔ اس کانفرنس کا اصلی مقصد عالم اسلام کو نبی رحمت (ص) کے محور پر اسلامی پرچم کے سائے میں جمع کرنا ہے اور اسلام کے بارے میں دشمنان اسلام کی سازشوں کو بےنقاب کرنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کی موجودگی میں دارالحکومت تہران میں 31 ویں اسلامی وحدت کانفرنس کا آغازہوگیا ہے۔
News ID 1877129
آپ کا تبصرہ