مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے ایک کارروائی کے دوران 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ضلع کپواڑہ کے علاقے ماگام اور ہنڈوارہ میں ہندوستان فوج نے تازہ کارروائیوں میں محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ علاقہ میں ہندوستانی فوج کا سرچ آّریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز میں ہندوستانی فورسز نے 11 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج نے ایک کارروائی کے دوران 3 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1876817
آپ کا تبصرہ