11 اکتوبر، 2017، 9:55 PM

دمشق میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے ميں 7 افراد ہلاک و زخمی

دمشق میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے ميں 7 افراد ہلاک و زخمی

شام کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے مرکزی پولیس ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں خود کش بمبار وہابی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت  دمشق کے مرکزی پولیس ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی جب کہ جوابی کارروائی میں تینوں خود کش بمبار وہابی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق  دمشق میں تین خود کش بمباروں نے خالد بن ولید اسٹریٹ پر واقع پولیس ہیڈکوارٹرز میں مرکزی دروازے سے داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ تیسرے حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اسے ہیڈکوارٹرز کے پیچھے گھیر لیا اور فرار ہونے کی جگہ نہ ملنے پر اس نے بھی خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ شامی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں تین حملہ آوروں کے علاوہ ایک شخص ہلاک اور 6 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

News ID 1875884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha