4 اکتوبر، 2017، 1:00 PM

پاکستان کا ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی

پاکستان کا ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ہندوستان کو کنٹرول لائن پر باربار کی سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جوابی اقدام کے طور پر ہندوستانی جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ہندوستان کو کنٹرول لائن پر باربار کی سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جوابی اقدام کے طور پر ہندوستانی جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دے گا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیکریٹری جنرل کی جانب سے سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر بحث کے دوران اپنے خطاب میں پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے، پاکستانی فوج اور عوام کسی بھی جارحیت یا مداخلت کا اسی طرح سے بھرپور جواب دینگے۔انھوں نے اس موقع پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری پر زوردیا کہ وہ بھارت کو کھلی دھمکیاں دینے اور دونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھانے سے روکے۔انھوں نے کہا کہ بھارت روزانہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا ہےتاکہ کشمیری عوام کے خلاف اپنے مظالم اور جرائم کو چھپا سکےاور دنیا کی توجہ کشمیر پر قبضے سے ہٹاسکے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن پر سرجیل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کرتا رہتا ہے۔بھارت کے کنٹرول لائن کے حوالے سے اس قسم کے دعوے اور ایسی دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایسی دھمکیاں پاکستان کو اپنے دفاع کےلیے بھرپور جوابی کارووائی کا حق دیتا ہے۔

News ID 1875713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha