27 ستمبر، 2017، 9:58 AM

تہران میں شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ کا آغاز

تہران میں شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مدافع حرم شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں لاکھوں مؤمنین اور ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مدافع حرم شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں لاکھوں مؤنین اور ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام  شریک ہیں۔ شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی  ، حجۃ الاسلام والمسلمین ناطق نوری، حجۃ الاسلام شہیدی محلاتی ، سپاہ پاسداران کے سابق سرارہ جنرل محسن رضائی اور ایرانی مسلح افواج کے تینوں سربراہان کے علاوہ دیگر اعلی سول اور فوجی حکام بھی شریک ہیں ۔تہران میں تشییع جنازحضرت  امام حسین (ع)  اسکوائر سے شہداء اسکوائر تک کی جائےگی جبکہ تہران میں شہید محسن حججی کی تشییع جنازہ کے بعد شہید کے پیکر پاک کوان کے آبائی وطن  نجف آباد منتقل کیا جائےگا جہاں کل جمعرات کے دن تشییع کے بعد سپرد خاک کردیا جائے گا۔

News ID 1875552

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha