مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عوامی جمہوریہ کانگو میں ہیضے کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں پھیلنے والی اس وبا کی وجہ سے 528 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ اس افریقی ملک کے 26 میں سے 20 صوبے اس کی زد میں آ چکے ہیں۔واضح رہے کانگو میں ہیضے کی وبا اکثر وبیشتر پھیلتی رہتی ہے تاہم اس مرتبہ اس کی شدت پر سخت تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
عوامی جمہوریہ کانگو میں ہیضے کی وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔
News ID 1875212
آپ کا تبصرہ