کشمیر میں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز نے مسلح تصادم میں مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں  سکیورٹی فورسز نے مسلح تصادم میں مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز اور خصوصی انسداد دہشت گردی پولیس کے اہلکاروں نے سری نگر کے قریب سوپور کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔کشمیر پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس مقابلے میں دو علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ علاقے میں مزید علیحدگی پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

News Code 1875042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =