7 نومبر، 2017، 7:17 PM

کشمیر میں دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کا بھتیجا ہلاک

کشمیر میں دہشت گرد تنظیم کے سربراہ کا بھتیجا ہلاک

ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا بھتیجا طلحہ رشید ہلاک ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی نیوز ایجنسی ایشیا نیوز انٹرنیشنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا بھتیجا طلحہ رشید ہلاک ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے پلوامہ ڈسٹرکٹ کے گاؤں کنڈی اگلر میں کارروائی کرتے ہوئے طلحہ رشید سمیت دو مزید علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ اس کارروائی کے دوران ایک ہندوستانی فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔اے این آئی کی ہی رپورٹ کے مطابق جیشِ محمد کے ترجمان نے طلحہ رشید کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے انسپیکٹر جنرل پولیس نے پاکستان پر علیحدگی پسندوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اب میں کہوں گا کہ پاکستان ان لاشوں کو اٹھا لے۔ اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہےکہ طلحہ رشید کے مارے جانے کی خبر سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ علیحدگی پسندوں کو سرحد پار سے مدد مل رہی ہے۔

News ID 1876507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha