مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں 14 جولائی سے مسجد الاقصی کے دفاع کے سلسلے میں شروع ہونے والے ہنگاموں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 15 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ مسجد الاقصی کے محاصرے کے خلاف اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان لڑائی میں اب تک 1400 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اکتوبر 2015 سے شروع ہونے والے انتفاضہ میں اب تک 345 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 83 بچے اور 18 سال سے کم عمر جوان بھی شامل ہیں جبکہ رواں سال میں اب تک 66 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں 14 جولائی سے مسجد الاقصی کے دفاع کے سلسلے میں شروع ہونے والے ہنگاموں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 15 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
News ID 1874199
آپ کا تبصرہ