مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےہیں۔اطلاعات کے مطابق ممبئی کے مشرقی علاقے گھٹکوپار میں چار منزلہ عمارت گرنے سے 4افراد ہلاک ہو گئے ،واقعے کے بعد 30 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے میں دبی 8خواتین سمیت 12افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے ۔
ہندوستان کے شہر ممبئی میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےہیں۔
News ID 1874116
آپ کا تبصرہ