مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں مسلح وہابی دہشت گردوں کی جانب سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار پراندھا دھن فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 شیعہ مسلمان شہید جبکہ خاتون زخمی ہوگئیں۔ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے مستونگ میں کار پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی جب کہ متعلقہ حکام کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
پاکستان میں کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں مسلح وہابی دہشت گردوں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔
News ID 1873974
آپ کا تبصرہ