18 جولائی، 2017، 2:44 PM

کشمیر میں ہندوستانی فوجی نے فائرنگ کرکے میجر کو ہلاک کردیا

کشمیر میں ہندوستانی فوجی نے فائرنگ کرکے میجر کو ہلاک کردیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے میجر کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ہندوستانی فوجی نے فائرنگ کرکے اپنے میجر کو ہلاک کردیا۔اطلاعات کے مطابق کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات ایک بھارتی سپاہی نے اپنے میجر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ دونوں کا تعلق راشٹریہ رائفلز آرمرڈ کور سے ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق میجر نے سپاہی کو دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر ڈانٹا اور اس سے فون چھین کر توڑ دیا جس پر سپاہی نے اپنے افسر کو پانچ گولیاں مار دیں۔ بھارتی فوج نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

News ID 1873963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha