مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک تازہ عوامی جائزے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ 6 ماہ سے امریکہ کے صدر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کی جانب سے کرائے گئے جائزے کے مطابق اپریل میں صدر ٹرمپ کی عوامی حمایت 42 فیصد تھی۔ اس جائزے کے مطابق 48 فیصد عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو ’سختی سے رد‘ کیا۔اس جائزے میں بتایا گیا ہے کہ قریب نصف (48 فیصد) امریکی شہری سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے دنیا میں امریکہ کا قائدانہ کردار کمزور ہوا ہے البتہ امریکی صدر نے اس جائزے کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو ایک بار پھر جھوٹا قرار دیا ہے ۔
امریکہ میں ایک تازہ عوامی جائزے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 36فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ 6 ماہ سے امریکہ کے صدر ہیں۔
News ID 1873927
آپ کا تبصرہ