صدر ڈونلڈ ٹرمپ پولینڈ پہنچ گئے

خبر آئی ڈی: 4023440 -
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پولینڈ کے دورے پر وارسا پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایثڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پولینڈ کے دورے پر وارسا پہنچ گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق جرمنی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس سے قبل جب وہ وارسا پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پولینڈ میں قیام کے دوران وہ پولش صدر کے علاوہ وسطی اور مشرقی یورپ کے درجنوں رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ نیٹو اتحادی ممالک کے ساتھ امریکی عزم کا اعادہ کرنا چاہتی ہے۔ اس عسکری اتحاد کے خلاف ممکنہ خطرات کے پیش نظر پولینڈ اور بالٹک ممالک میں امریکہ نے 4 ہزار فوجی تعینات کیے ہیں۔ ٹرمپ 7 اور 8 جولائی کو ہیمبرگ میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں  گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

8 + 7 =