18 جون، 2017، 12:42 PM

قاہرہ میں بم دھماکے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی

قاہرہ میں بم دھماکے سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں ۔ مصری وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ قاہرہ کے مضافاتی علاقے میں سڑک کنارے ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع المادی میں اوٹوسٹراڈ رروڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا نشانہ ایک پولیس وین تھی جو پولیس افسران کے گروپ کو لے کر جارہی تھی۔ دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک پولیس اہلکارسمیت 4افرادزخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1873266

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha