مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر الجزائر روانہ ہوگئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ الجزائر کے بعد مورطانیہ اور تیونس کا دورہ بھی کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ الجزائر ، موریطانیہ اور تیونس کی سرکاری دعوت پر ان ممالک کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں اس سفر میں ایرانی وزير خارجہ دوطرفہ تعلقات ، علاقائي مسائل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اعلی وفد کے ہمراہ الجزائر ،موریطانیہ اور تیونس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
News ID 1873262
آپ کا تبصرہ