16 جون، 2017، 12:18 AM

پشاور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

پشاور میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ متنی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک وہابی حملہ آور دہشت گرد بھی ماراگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ متنی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک وہابی حملہ آور دہشت گرد بھی ماراگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک وہابی دہشت گرد بھی مارا گیا۔

News ID 1873218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha