مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک کانگو کی جیل پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 11 قیدی ہلاک جبکہ923فرار ہوگئے ہیں جیل میں کل966قیدی موجود تھے مگر حملے کے بعد جیل میں صرف33قیدی باقی رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گانگو کے شہر گوما میں قائم گنگوائی جیل مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 923قیدی فرار ہوگئے ، سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 11 قیدی ہلاک بھی ہوئے ہیں جبکہ جیل میں صرف33قیدی رہ گئے ہیں۔پولیس نے جیل کے اطراف میں موجود قصبوں میں کرفیو لگا کر قیدیوں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال کسی بھی قیدی کو دوبارہ گرفتار نہیں کیا جا سکا۔کانگو میں جیل پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
افریقی ملک کانگو کی جیل پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 11 قیدی ہلاک جبکہ923فرار ہوگئے ہیں جیل میں کل966قیدی موجود تھے مگر حملے کے بعد جیل میں صرف33قیدی باقی رہے ہیں۔
News ID 1873126
آپ کا تبصرہ