ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سفارتی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی ، افغان صدر اشرف غنی ، افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ اور بعض دیگر افغان حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کابل پہنچنے پر نائب وزير خارجہ نصیر احمد اندیشہ نے استقبال کیا۔

News Code 1872313

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha