ایرانی وزیر خارجہ کی افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی وفد کے ہمراہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے اس سے قبل افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ اور بعض دیگر افغان حکام سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

News Code 1872317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha