مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آرمک ماسٹر افغانستان کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی مشیر برائے قومی سلامتی ایچ آرمک ماسٹر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جو اپنے دورے کے دوران پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف ،مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کرین گے۔
ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے جبکہ پاک افغان اور پاک بھارت کشیدگی کے امور پر بھی خاص طور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آرمک ماسٹر افغانستان کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1871863
آپ کا تبصرہ