26 جنوری، 2017، 5:38 PM

برفانی تودے گرنے سے 10 بھارتی فوجی ہلاک کشمیر میں

برفانی تودے گرنے سے 10 بھارتی فوجی ہلاک کشمیر میں

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرز سیکٹر میں برفانی تودے گرنے سے 10 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرز سیکٹر میں برفانی تودے گرنے سے 10 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب گرز سیکٹر میں برفانی تودے گرنے سے 10 فوجی اہلکارہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متعدد فوجی اب بھی لاپتہ ہیں۔ برفانی تودہ گرز سیکٹر میں بھارتی فوجی کیمپ پر گرا جس میں کئی فوجی پھنس گئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں جونیئر کمیشن آفیسر سمیت 7 اہلکاروں کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ آپریشن میں 7 فوجی اہلکاروں کی لاشوں کو بھی نکال لیا گیا تاہم متعدد اہلکار اب بھی لاپتہ ہیں اور مسلسل برفباری کے باعث فوج کو آپریشن جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسرا تودہ فوجی جیب پر گرا جس سے 3 اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں تاہم کئی تاحال لاپتہ ہیں۔

News ID 1869997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha