14 جنوری، 2017، 9:58 PM

امریکہ کے نو منتخب صدر کا روس اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

امریکہ کے نو منتخب صدر کا روس اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں بشرطیکہ دونوں ممالک تعاون کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں بشرطیکہ دونوں ممالک تعاون کریں۔ اطلاعات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ وہ روس اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں ، روس پر عائد حالیہ پابندیاں کچھ عرصے تک قائم رہیں گی لیکن پھر انھیں اٹھایا بھی جا سکتا ہے۔ انھوں نے ’’ون چائنا پالیسی‘‘ کے متعلق کہا کہ اس بارے میں بات چیت ہو سکتی ہے، فی الحال اس پالیسی کے تحت امریکہ تائیوان کو چین سے علیحدہ تسلیم نہیں کرتا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ماسکو دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور دوسرے معاملوں میں واشنگٹن کی مدد کرتا ہے تو روس پر سے پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر آپ ساتھ چلتے ہیں اور واقعاً روس ہماری مدد کرتا ہے تو پھر کوئی کسی پر پابندی کیوں لگائے گا ؟جب کوئی واقعی اچھا کام کررہا ہو۔ انھوں نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ان کی ملاقات طے کی جائے گی۔ بیجنگ کے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین کو امریکی کمپینوں کو کرنسی کے حوالے سے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے میں شریک ہونے کی اجازت دینی پڑے گی۔ ٹرمپ نے گذشتہ مہینے ’’ون چائینا پالیسی‘‘ پر سوال کیے تھے جس سے چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔

News ID 1869728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha