31 دسمبر، 2016، 3:01 PM

شام کے وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے

شام کے وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے

شام کے وزير خارجہ ولید المعلم تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزير خارجہ ولید المعلم تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ شامی وزير خارجہ کے ہمراہ شامی قومی سلامتی کے سربراہ میجر جنرل علی مملوک بھی تہران پہنچے ہیں ۔ شامی وزیر خارجہ ولید المعلم اور شامی قومی سلامتی کے سربراہ میجر جنرل علی مملوک آج سہ پہر کو ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے اس گفتگو میں شام میں جنگ بندی اور شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

News ID 1869395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha