29 دسمبر، 2016، 10:18 AM

ہالینڈ میں اسلامک سینٹر کو آگ لگا دی گئی

ہالینڈ میں اسلامک سینٹر کو آگ لگا دی گئی

ہالینڈ میں شر پسندوں نے اسلامک سینٹر کو آگ لگا دی جس نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ میں شر پسندوں نے اسلامک سینٹر کو آگ لگا دی جس نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہالینڈ کے علاقے کیولم برگ میں موجود اسلامک سینٹر کی عمارت کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگادی، آگ اس قدر شدید تھی کی اس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے لیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم آگ پھیلنے کی وجہ سے 2 قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق اسلامک سینٹر کی یہ عمارت ایک اسلامک تنظیم نے مسجد کے قیام کے لیے خریدی تھی جس کا تعمیری کام جاری تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کچھ شرپسندوں نے جان بوجھ کر لگائی ہے تاہم ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول  نہیں کی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

News ID 1869336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha