مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں روس کے سفیر کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کے لئے روس کی ٹیم ترکی پہنچ گئی ہے۔ قبل ازیں شام کی صورتحال پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں روس، ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا،جس میں شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا گیا ۔ ادھرمقتول روسی سفیرآندرے کارلوف کا جسد خاکی ماسکو پہنچادیا گیا ہےآندرے کارلوف کی بیوہ بھی اسی طیارے سے پہنچیں،روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ان کے ترکی ہم منصب بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے ،اس موقع پر فوجی دستے نے سلامی بھی دی۔
ترکی میں روس کے سفیر کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کے لئے روس کی ٹیم ترکی پہنچ گئی ہے۔
News ID 1869145
آپ کا تبصرہ