9 نومبر، 2016، 11:00 AM

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن گئے/ ہیلری کلنٹن کے خیمہ میں اداسی اور مایوسی چھاگئی

ڈونلڈ ٹرمپ  امریکہ کے صدر بن گئے/ ہیلری کلنٹن کے خیمہ میں اداسی اور مایوسی چھاگئی

امریکی ریبپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 270 الیکٹرول ووٹ حاصل کرکے امریکہ کے صدر بن گئے ہیں ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے خمیہ میں مایوسی اور اداسی چھا گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 45 ویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ امریکی ریبپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 270 الیکٹرول ووٹ حاصل کرکے امریکہ کے صدر بن گئے ہیں۔ نیویارک ، نیوہیمشائر ، ویرجینیا ، کانٹیکٹ ورمینٹ اور نیوجرسی ریاستوں کے ووٹ کی گنتی کے بعد ریبپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 270 الیکٹرول ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور وائٹ ہاؤس کی چابی اب ڈونلڈ ٹرمپ کو مل جائے گي۔  بعض مغربی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی کے صدر بن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہیلری کلنٹن کے خیمہ میں مایوسی اور اداسی چھائی ہوئی ہے اور ہیلری کلنٹن کے حامی زار و قطار رو رہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش کی تشکیل  اور سعودی عرب کی حمایت نے ہیلری کلنٹن کی کشتی کو غرق کردیا ہے۔ امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کے مطابق کل 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک270الیکٹورل ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کی مد مقابلہ ڈیمو کریٹک امیدوار کو 209 ووٹ ملے ہیں۔ ریاست انڈیانا،کینٹکی، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، ویمونگ، نبراسکا، کنساس،ارکنساس، ٹیکساس، الاباما،انڈیانا، کنٹکی، مسی سپی، میزوری، اوکلاہوما، ساؤ تھ کیرولائنا، ٹینیسی ،ہوائی، ورویسٹ ورجینیامیں ڈونلڈٹرمپ کامیاب قرار پائے ہیں،انتخابی نتائج کے حوالے سے انتہائی اہم ریاست فلوریڈا سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے۔جبکہ ورمنٹ ،کنیٹی کٹ، نیویارک، ڈیلویئر، ڈسٹرکٹ کولمبیا،الینوائے،میری لینڈ،اوٹاہ، نیوجرسی، میساجیوسٹس،روڈ آئی لینڈ اورورمونٹ میں ہلیری کلنٹن نے کامیابی حاصل کی ہے۔دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سیٹ بھی ہلیری کلنٹن نے اپنے نام کرلی ہے۔کیلی فورنیا سے بھی جیت ہیلری کے حصے میں آئی۔کسی بھی امیدوار کو جیت کے لئے 270 ووٹ درکار ہیں اب تک کے نتیئج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن پر برتری حاصل ہے۔

News ID 1868180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha