پاکستانی پولیس نے شیخوپورہ میں 6 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان کے علاقہ شیخوپورہ میں کاؤنٹرٹیررازم نے ایک کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ شیخوپورہ میں کاؤنٹرٹیررازم نے ایک کارروائی کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہےجبکہ تین فرار ہوگئے۔ اطلاعات  کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کی آمد کی خفیہ اطلاعات پر فیصل آباد روڈ پر ناکہ لگا رکھا تھا ، کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار دہشتگردوں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں 6 وہابی دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ تین  دہشت گرد  فرار ہونے میں کامیاب  ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے تین کلاشنکوف، تین پستول اور دو کلوگرام سے زیادہ بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

News Code 1867620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha