مہر خبررساں ایجنسی نے عکاظ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام میں سعودیہ کے دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق الدمام شہر کے الخضریہ علاقہ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کرنے والے مسلح افراد فائرنگ کے بعد حادثے کی جگہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر الدمام میں سعودیہ کے دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1866989
آپ کا تبصرہ