25 اکتوبر، 2016، 12:56 PM

سعودی عرب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

سعودی عرب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

سعودی عرب کے شہر دمام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔العریبیہ ٹی وی کے مطابق  3 نامعلوم مسلح افراد نے دمام کے علاقے الضباب میں سکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جارہے تھے۔ اطلاعات  کے مطابق دونوں سیکیورٹی اہلکار نجی کار پر سفر کررہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں بھی دو پولیس اہلکاروں کو دمام میں ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

News ID 1867844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha