مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڑ پرپولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق معمول کی گشت پر مامور پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نیتجے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ زخمی افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا،زخمیوں میں 5 پولیس ہلکاروں سمیت 3 شہری شامل ہیں۔کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ سریاب روڑ کو کوئٹہ کے حساس علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں دہشت گردوں کی جانب سے ماضی میں بھی سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
پاکستان کےصوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڑ پرپولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1866894
آپ کا تبصرہ