9 ستمبر، 2016، 1:56 PM

شمالی کوریا کا پانچواں کامیاب ایٹمی تجربہ

شمالی کوریا کا پانچواں کامیاب ایٹمی تجربہ

شمالی کوریا نے پانچویں کامیاب جوہری تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ تجربے کے باعث شمالی کوریا میں 5.3 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے پانچویں کامیاب جوہری تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ تجربے کے باعث شمالی کوریا میں 5.3 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی نے پانچواں کامیاب جوہری تجربہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بیلسٹک میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جب کہ تجربے کے وقت شمالی کوریا میں 5.3 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز پنگائری نیوکلیئر سائیٹ تھی اور یہ وہی جگہ ہے جہاں ماضی میں بھی شمالی کوریا جوہری تجربات کر چکا ہے۔

جنوبی کورین حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی دھماکے کے تجربے کے وقت محسوس کیے گئے تاہم صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے جب کہ جنوبی کوریا کے صدر نے ایٹمی تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اب تک کا سب سے بڑا تجربہ کیا ہے تاہم یہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربے کے بعد جنوبی کوریا نے نیشنل سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا جب کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی دھماکے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر کسی بھی طرح کے جوہری یا میزائل ٹیکنالوجی کا تجربے کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود شمالی کوریا کئی بار بلیسٹک میزائل کے تجربات کرچکا ہے۔

News ID 1866788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha