مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے پھر ایٹمی دھماکہ کرکے امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں تشویش پیدا کردی ہے،10ٹن وزنی ایٹمی دھماکے کے بعد 5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی تجربے کی مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کا ایک ہی سال میں یہ دوسرا ایٹمی تجربہ ہے،جنوبی کوریا نے اس تجربے کو شمالی کوریا کااب تک کا سب سے خطرناک جوہری تجربہ قرار دیا ہے۔
جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے جوہری تجربے کو ناقابل قبول قرار دیا جبکہ چین اور جنوبی کوریا نے بھی تجربہ کی مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جارحیت کا خطرہ لاحق ہے اس لئے وہ اپنے ملکی دفاع کے لئے ایٹمی تجربات کررہا ہے اگر امیرکہ یا اس کے کسی اتحادی نے شمالی کوریا کے خلاف کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو انھیں سنگين نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔
شمالی کوریا نے پھر ایٹمی دھماکہ کرکے امریکہ اور اس کے اتحادیوں میں تشویش پیدا کردی ہے،10ٹن وزنی ایٹمی دھماکے کے بعد 5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
News ID 1866796
آپ کا تبصرہ