6 ستمبر، 2016، 12:48 PM

فرانس کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی ایرانی اسپیکر سے ملاقات

فرانس کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی ایرانی اسپیکر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فرانس کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فرانس کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کلاڈ برٹلن  نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی  سے ملاقات اور گفتگو کی۔ فرانس کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کل رات تہران پہنچے جہاں ایران کے ڈپٹی اسپیکر علی مطہری نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی پارلیمنٹ کےاسپیکر لاریجانی اور فرانس کی قومی اسمبلی کے اسپیکر باہمی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ فرانس کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایرانی صدر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1866731

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha