مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میںم نعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ، خطیب جمعہ نے ایران کے خلاف دشمنوں کی معاندانہ پالیسیوں اور سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی توانائیوں میں اضافہ ایران کا مسلم حق ہے انھوں نے حرمین الشریفین پرجاہل، نادان اور کثیف وہابیوں کے قبضہ اور تسلط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حرمین الشریفین مکہ و مدینہ کوجاہل، نادان اور کثیف وہابیوں نے اپنے ناپاک ہاتھوں میں یرغمال اور اسیربنا رکھا ہے جس پر سخت افسوس ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ جلد از جلد مسجد الاقصی اور مکہ و مدینہ کوصہیونیوں اور خبیث وہابیوں سے آزاد فرمائے۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ جیسا حج اللہ تعالی منعقد کرانا چاہتا ہے اگر ایسا حج منعقد ہوجائے تو مسلمانوں کی تمام مشکلات حل ہوسکتی ہیں حج جیسا عظيم اجتماع کسی دوسرے وقت میں ممکن نہیں ، اور اس عظیم اجتماع کے ذریعہ عالم اسلام کی مشکلات کو برطرف کیا جاسکتا ہے اور اس عظیم اجتماع میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سامراجی اور مشرک طاقتوں کی گھناؤنی سازشوں سے پردہ چاک کیا جاسکتا ہے اور حج کے دوران اس دور کے شیاطین کو پتھر اور کنکریاں ماری جاسکتی ہیں مشرکین سے برائت، حج کے اہم فرائض میں شامل ہے لیکن آل سعود چونکہ خود امریکہ اور طاغوتی طاقتوں کے پرستار اور ایک قسم کے مشرک ہیں لہذا وہ مشرکین سے برائت کے خلاف ہیں۔
خطیب جمعہ نے کہا کہ آل سعود امریکہ کے غلام اور نوکر ہیں مسجد الاقصی کی طرح مکہ اور مدینہ پر بھی صہیونیوں کا قبضہ ہوچکا ہے آل سعود نے مکہ و مدینہ کا انتظام سامراجی طاقتوں کے ہاتھ میں دیدیا ہے آل سعود نے کعبہ ، مسجد الحرام اور مسجدالنبی کی حرمت کو پامال کردیا ہے اور اس سال ایرانی حجاج پر حج کا راستہ روک کر اپنے مشرکانہ اور ظالمانہ اعمال کو طشت از بام کردیا ہے۔
آل سعود نے منی میں اللہ تعالی کے مہمانوں کا قتل عام کیا ، انھوں نے حجاج بیت اللہ الحرام کی حرمت کو پامال کیا، انھوں نےگذشتہ سال منی میں حاجیوں کا قتل عام کرکے بتا دیا کہ آل سعود در حقیقت آل یہود ہیں جو مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ امت مسلمہ منی کے المناک واقعہ کو کبھی بھی فراموش نہیں کریے گي اور منی کا دلخراش اور المناک واقعہ آل سعود کی بدنما پیشانی پر دائمی داغ بنا رہےگا۔ سعودی عرب نے اللہ تعالی کے مہمانوں کا منی میں قتل عام کرکے اپنے مکروہ چہرے کو عالم اسلام کے سامنے پیش کردیا ، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب آل سعود کا بھی صدام معدوم کی طرح خاتمہ ہوجائے گا اور سرزمین وحی پرآل سعود کی حکومت کے بجائے اللہ تعالی اور محمد و آل محمد علیھم السلام کی حکومت قائم ہوگی۔
آپ کا تبصرہ