11 ستمبر، 2016، 10:58 AM

آل سعود کا مکہ اور مدینہ پر غاصبانہ قبضہ/ آل سعود کے شجرہ ملعونہ اور خبیثہ کے خلاف اتحاد

آل سعود کا مکہ اور مدینہ پر غاصبانہ قبضہ/ آل سعود کے شجرہ ملعونہ اور خبیثہ کے خلاف  اتحاد

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کے ثقافتی اور میڈيائی امور کے مشیر نے مکہ اور مدینہ پر آل سعود کے غاصبانہ قبضہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے بارے میں فکر کرنی چاہیے اور آل سعود کے شجرہ ملعونہ اور خبیثہ کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کے ثقافتی اور میڈيائی امور کے مشیر حمید رضا مقدم فر نے مکہ اور مدینہ پر آل سعود کے غاصبانہ قبضہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کو حرمین الشریفین کے ناتظامی امور کے بارے میں فکر کرنی چاہیے اور آل سعود کے شجرہ ملعونہ اور خبیثہ کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں " آل سعود " کی حقیقت کو سمجھنے کے سلسلے میں بڑی تاکید کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ آل سعود حکومت کے شجرہ ملعونہ ہونے کی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ہے کہ  ہمارے دینی ماخذ میں شجرہ ملعونہ کی تعبیرات موجود ہیں۔

حمیدرضا فر نے کہا کہ ہمارے دینی مآخذ مین شجرہ ملعونہ سے مراد بنی امیہ ہیں  جن کے سنگین جرائم سے اسلامی تاریخ بھری پڑی ہے  اور واقعہ کربلا اور واقعہ حرہ بنی امیہ کے سنگین جرائم کا اہم حصہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آل سعود کو شجرہ ملعونہ کہنے سےم راد یہ ہے کہ آل سعود نے بھی بنی امیہ کا طریقہ کار اپنا رکھا ہے اور آل سعود نجدی وہابیون کے ذریعہ عالم اسلام میں بنی امیہ کی سیرت اور روش کو فروغ دے رہے ہیں ۔

حمید رضا فر نے کہا کہ آل سعود کا کوئی بھی عمل محمد اور آل محمد کی تعلیمات کے مطابق نہیں بلکہ ان کے تمام اعمال بنی امیہ سے ملتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے آل سعود کے ذریعہ مکہ اور مدینہ پر قبضہ کررکھا ہے آل سعود کا مکہ اور مدینہ منورہ پر غاصبانہ قبضہ ہے اور آل سعود کے خلاف تمام مسلمانوں کو متحدہ ہوجانا چآہیے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو غاصب آل سعود کے ناپاک وجود سے پاک کرانا چاہیے۔

News ID 1866835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha