21 اکتوبر، 2016، 3:58 PM

آل سعود وہی بنی امیہ ہیں/ فوجی مشقیں دشمنوں کی مایوسی اور دوستوں کی خوشی کا باعث

آل سعود وہی بنی امیہ ہیں/ فوجی مشقیں دشمنوں کی مایوسی اور دوستوں کی خوشی کا باعث

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے آل سعود کے خطے میں بڑھتے ہوئے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود در حقیقت وہ بنی امیہ ہیں جو اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے آل سعود کی طرف سے خطے میں بڑھتے ہوئے بھیانک جرائم اور مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود در حقیقت  وہ بنی امیہ ہیں جو اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ آل سعود وہی آل حرب اور آل ابوسفیان ہیں بچوں کو اس دور میں بھی بنی امیہ قتل کرتے تھے اور آج آل سعود بھی یمن اور دیگر ممالک میں بچوں کو بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کررہے ہیں۔ اس دور کا ابو سفیان ، ابو جہل اور بڑا شیطان امریکہ ہے اور اسرائیل و سعودی عرب اس کے چیلے ، غلام اور نوکر ہیں ۔ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں دنیا بھر میں امریکہ کی شیطانی صفات کے مظہر ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ آیت اللہ بہجت (رہ) فرماتے تھے کہ " سفیانی کوئی شخص نہیں ہے بلکہ یہی مغربی پالیسیاں ہیں" آج باطل کا پرچم، یزید کا پرچم  امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے ہاتھ میں ہے جبکہ حق کا پرچم ، کربلا کا پرچم اور حسینی پرچم اس دور کے ولی فقیہ حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے ہاتھ میں ہے اور ولی فقیہ حق کے پرچم کو اس کے اصلی صاحب کے ہاتھ میں دینے کے لئے آمادہ ہیں ۔آیت اللہ صدیقی نے تاریخ میں بنی امیہ کے ہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بنی امیہ نے بھیانک جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  اور ان کے اہلبیت علیھم السلام  کے ساتھ عملی طور پر  آشکارا دشمنی کو روا رکھا اور حضرت محمد (ص) کے اہلبیت کے خلاف انھوں نے سنگین جرائم اور ظلم کا ارتکاب کیا بنی امیہ نے کربلا کے میدان میں ننھے سےششماہے مجاہد کو تیر ظلم  کا نشانہ بنادیا اور نبی کریم کی نواسیوں کو سر ننگے بازاروں اور درباروں میں پھرا کر محمد اور آل محمد کے ساتھ کینہ و دشمنی کا عملی ثبوت فراہم کیا اور بنی امیہ والے آج بھی محمد اور آل محمد (ص) کے دشمن ہیں اور آل سعود بنی امیہ کے نقش قدم پر گامزن ہیں اور آل سعود ہی درحقیقت بنی امیہ ہیں۔ آیت اللہ صدیقی نے حالیہ فوج مشقوں کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ فوجی مشقیں ایران کی فوجی آمادگی کا مظہر ، دشمنوں کی مایوسی اور دوستوں کی خوشی کا باعث ہیں۔

News ID 1867742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha