3 اگست، 2016، 12:09 AM

صوبہ ہلمند میں امریکی ڈرون حملے میں 2 طالبان دہشت گرد ہلاک

صوبہ ہلمند میں امریکی ڈرون حملے میں 2 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے دو اہم کمانڈرز ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ملا عبدالرحیم اور کمانڈر مستقیم شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے دو اہم کمانڈرز ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں ملا عبدالرحیم اور کمانڈر مستقیم شامل ہیں۔
افغان حکام کے مطابق ضلع ناد علی میں امریکی فورسز کی فضائی کاروائی میں طالبان کے دو اہم رہنما مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں ملا عبدالرحیم اور کمانڈر مستقیم شامل ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق ملا عبدالرحیم ہلمند صوبے میں طالبان کا شیڈو گورنر تھا، جبکہ کمانڈر مستقیم صوبے میں طالبان کی کاروائیوں کا منتظم تھا۔

News ID 1865948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha