امریکی وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا ہے پاکستانی حکام نے امریکی وفد کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں بریفنگ دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وفد نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا ہے پاکستانی حکام نے امریکی وفد کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں بریفنگ دی۔وفد کے سربراہ اور امریکی سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ میران شاہ میں امن و امان کی صورت حال دیکھ کر اطمینان ہوا ہے، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف آپریشن کامیاب رہا ہے، کانگریس کو بتائیں گے کہ معاشی ترقی اور انسداد دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی امداد جاری رکھی جائے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی فعالیت دکھا کر امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔

News Code 1865237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =