مہر خبررساں ایجنسی نے لبنان کی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان میں 4 خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور19 زخمی ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے ہر دس منٹ بعد ہوئے خودکش دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے کئے گئے ،یہ دھماکے شامی سرحد کے نزدیک لبنان کے ایک گاؤں میں کئے گئےجس میں 6 افراد جاں بحق 19 زخمی ہوگئے ۔ المنار کے مطابق خودکش حملے داعش دہشت گردوں نے کئے ہیں۔ لبنانی فوج نے ہائ الرٹ جاری کررتے ہوئے دھماکوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وہابی تکفیری دہشت گرد اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنے امریکی، سعودی اور اسرائیلی آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
لبنان میں 4 خود کش بم دھماکوں کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور19 زخمی ہوگئے ہیں ۔
News ID 1865051
آپ کا تبصرہ