1 جون، 2016، 12:33 PM

جرمنی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پاکستانی گرفتار

جرمنی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پاکستانی گرفتار

جرمنی میں پولیس نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں پولیس نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی میں 18 خواتین کی جانب سے پولیس کو شکایات کی گئی تھیں کہ ایک میوزک فیسٹیول کے دوران نوجوانوں کے گروپ نے ان سے بدتمیزی اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے 3 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا جب کہ مزید افراد کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق فیسٹیول میں شریک خواتین کی جانب سے لڑکوں کے ایک گروپ کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی جن میں 3 پاکستانیوں سمیت دیگر ایشیائی باشندے بھی شامل ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے ۔

News ID 1864429

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha