مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے شام میں اپنے پروردہ داعش دہشت گردوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 28 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شام کے شمالی شہر حلب میں کی گئی تازہ بمباری میں داعش کے 28 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ترک فوج نے اپنی اس تازہ کارروائی میں انتہا پسند تنظیم داعش کے58 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں بھاری توپخانے اور راکٹ لانچرز کا استعمال کیا گیا۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ ان جہادیوں سے ترکی کی سا لمیت کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی اس سے قبل داعش دہشت گردوں کو اپنے ملک میں امریکہ کی سرپرستی میں تربیت دےچکا ہے لیکن اب وہ داعش کو ترکی کے لغۓ خطرہ قراردیکر انھیں شام میں ہی ہلاک کرنا چاہتا ہے۔
ترکی نے شام میں اپنے پروردہ داعش دہشت گردوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 28 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1864391
آپ کا تبصرہ